واہ کینٹ(صباح نیوز)ورلڈروڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا چھ رکنی دستہ شرکت کریگا ۔ورلڈروڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا چھ رکنی دستہ شرکت کریگا، چیمپئن شپ 18 سے 25 ستمبر تک والوگنان آسٹریلیا میں منعقد ہو گی،
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ورلڈ چمپئن شپ کے لئے کوئٹہ کراچی اور لاہور میں روڈ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹرائل منعقد کروائے فائنل ٹرائل کے لئے تمام صوبوں سے منتخب کھلاڑیوں نے لاہور میں شرکت کی جس میں بہترین پرفامنس دینے والے کھلاڑیوں کا پاکستان ٹیم میں چناؤ مکمل کیا گیا جسمیں خواتیں میں زینب رضوان،رابیہ غریب اور جونئیر خواتیں میں مریم اسلم اور مردوں میں نیجیب اللہ اور اسمائیل کو منتخب کئے گئے۔
پاکستان سائیکلنگ کی ٹیم کے دو کھلاڑی نجیب اللہ اور محمد اسمائیل انفرادی روڈ اورانڈر 23 روڈ انفرادی مقابلوں میں حصہ لے گے اور پہلی دفعہ پاکستان کا جونئر کھلاڑی مریم اسلم روڈ انفرادی اور روڈ ریس میں شرکت کرے گی۔ورلڈ روڈ چمپئین شپ 18 سے 25 ستمبر تک والوگنان آسٹریلیا میں ہو گی۔ٹیم کے ہمراہ معصظم خان کلیئر بطور منیجر اور ممتاز ریاض بطور کوچ جا رہے ہیں آسٹریلیا میں ورلڈ سائیکلنگ یونین کا سالانہ اجلاس ہے جسمیں سید اظہر علی شاہ صدر اور معظم خان جنرل سکریٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور نثار احمدا نمایندگی کریں گے۔پہلے مرحلہ میں زینب رضوان، مریم اورمحمد اسمائیل جارہے ہیں۔