وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر وخیبر پختونخواہ اسمبلی کے اراکین کی الگ الگ ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کی ملاقات ہوئی

،وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں  ملک کی مجموعی صورت حال پر بات چیت ہوئی جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اراکین سردار محمد یوسف، جمشید خان، سردار خان ، سردار اورنگزیب، شفیع تنولی ، اختیار ولی اور محترمہ ثوبیہ خان نے بھی  ملاقات کی ،

ملاقات میں وفاقی وزیر براے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی اور مشیر وزیر اعظم انجنیئر امیر مقام بھی موجود تھے،ملاقات کے د وران ملک کی مجموعی, سیاسی صورت حال اور خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔