سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا استعفیٰ منظور


کوئٹہ(صباح نیوز)گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے عبدالقدوس بزنجو کا بطور سپیکر بلوچستان اسمبلی استعفیٰ منظور کرلیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے تین روز قبل اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان ظہور آغا کو بھیجا تھا جسے اب منظور کرلیا گیا ۔

گورنر سیکرٹریٹ نے عبدالقدوس بزنجو کا استعفی منظور کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔