دردانہ صدیقی کی جامعات المحصنات کے تحت مشاورت و ٹرسٹیز کے سالانہ اجلاس میں شرکت


کراچی( صباح نیوز) موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد ذریعہ توبہ النصوح اور انفرادی و اجتماعی زندگی کے دائرے میں رجوع الی اللہ ہے۔

یہ بات سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے جامعات المحصنات پاکستان کے تحت منعقدہ مشاورت وٹرسٹیز کے سالانہ اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ یہی اجتماعی استغفار ہے جس کی بدولت اللہ تعالی نے حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی طرف آنے والے عذاب کو ٹال دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انفاق فی سبیل اللہ کرتے ہوئے اپنا بہترین مال اللہ کے راستے میں دیں۔انہوں نے مزید کہا انفرادی و اجتماعی زندگی اور معاشرے کی سمت درست کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسما سفیر، چئیر پرسن المحصنات ٹرسٹ، اراکین مشاورت و ٹرسٹیز اور سابقہ نگرانات نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران جامعات المحصنات پاکستان ثوبیہ عبدالسلام اور مرکزی ٹیم نے اگلے سال کا منصوبہ عمل، بجٹ اور گزشتہ سال کا جائزہ پیش کیا۔اجلاس کا انعقاد مرکز المحصنات کراچی میں ہوا جبکہ شہر سے باہر کے افراد نے آن لائن شرکت کی۔۔