عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں ،شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے جریدے اکانومسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں ہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے پروگرام کی منظوری رکوانے کی کوشش کی اور وہ حالیہ سیلاب کی آفت کو سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔عمران نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔