یوم تحفظ ختم نبوتۖ کے موقع پرپارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں پروقارتقریب


اسلام آباد(صباح نیوز)یوم تحفظ ختم نبوتۖ کے موقع پرپارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں پروقارتقریب منعقدہوئی ۔خطیب جامع مسجدمولانا احمدالرحمان تحفظ ختم نبوتۖ کے لئے ملک میں  دی جانے والی قربانیوں کا تذکرے کرتے ہوئے روپڑے۔قادیانیوں کو غیرمسلم قراردلوانے کے سلسلے میں مولانا مفتی محمود ،سیدابولااعلی مودودی ،مولانا شاہ احمدنورانی مولانا غوث ہزاروی دیگر اکابرین کو بھرپورجدوجہداور قربانیاں پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔قادیانیوں کوغیر مسلم قراردینے والی 1974کی اسمبلی کے ارکان کوبھی خراج تحسین پیش کیا گیا  ۔

تفصیلات کے مطابق 7ستمبر1974میں قومی اسمبلی کی جانب سے قادیانیوں کوآئینی طورپر غیرمسلم قراردینے کے حوالے سے پارلیمینٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب ہوئی،جامع مسجدمیں اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔ شہداتحفظ ختم نبوتۖ کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔تحفظ ختم نبوتۖ  کے لئے اکابرین کی غیرمعمولی جدوجہد کا تزکرہ کرتے ہوئے خطیب جامع مسجدمولانا احمدالرحمان کی انکھیں اشکبار ہوگئیں، انھوں نے سابق وزیراعظم زوالفقار علی بھٹو مرحوم کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔

انھوں نے جماعت اسلامی کے بانی سیدابوالامودوی مرحوم کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مودودی کو اس معاملے پر سزائے موت بھی سنائی گئی مگرتمام اکابرین اپنے موقف پرڈٹے رہے۔ملک میں  سب سے بڑے فتنے قادیانی کو غیرمسلم قراردلوانے کے لئے بیش بہا قربانیاں پیش کی گئی ۔اکابرین اور تحریک میں شامل شہریوں کو قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں ۔ بڑی تعداد میں مسلمان شہید ہوئے۔ تحفظ ختم نبوتۖ  کی خاطر اپنی جانوں کا نزرانہ دینے والے ملک و قوم کے ہیروزہیں ان کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔انھوں نے کہا اہل اسلام کی زمہ داری ہے کہ معاشرے میں خرافات کی نشاندہی کریں۔اور ان کی طرف حکومت کو متوجہ کیا جائے۔

پارلیمینٹ کی جامع مسجدمیں اس خصوصی تقریب کے اختتام پر شہدائتحفظ ختم نبوتۖ اور ملک و قوم کی سلامتی ترقی استحکام کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ۔دونوں ایوانوں کے سیکرٹریٹس کے ملازمین نے بڑی تعدادمیں اس خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اسی طرح میڈیا کے نمائندے اور بعض سیاسی رہنما بھی شریک ہوئے ۔