پہلی سہہ ماہی میں بجلی، پیٹرول کی کھپت ،ڈیزل کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا،حماد اظہر


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجلی، پیٹرول کی کھپت اور ڈیزل کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں مالی سال کے پہلی سہہ ماہی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی طلب میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور اسی دوران پیٹرول کی کھپت میں 14 فیصد اور بجلی کی کھپت میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط اقتصادی ترقی کے تمام اشاریے گزشتہ سال سے زائد ہیں، جو گزشتہ سال کی نسبت مزید بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیاں ظاہر کرتے ہیں۔