وزارتِ سمندری امور کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کی گئی


اسلا م آباد(صباح نیوز) وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،  وزارتِ سمندری امور کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کی گئی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو وزیر سمندری امور سید فیصل سبزواری نے امدادی چیکس پیش کئے، پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے5 کروڑ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی طرف سے 2 کروڑ روپے کی رقم وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی گئی،

یوں مجموعی طور پر وزارتِ سمندری امور کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ کی رقم عطیہ کی گئی،وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے سمندری امور سید فیصل سبزواری نے ملاقات بھی کی۔