حکومت میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کی خواہش مچل رہی ہے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کی خواہش مچل رہی ہے،جن ڈونرز نے پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے ان کو ایف آئی اے کے نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف امپورٹڈ حکومت کے چمچے چیخ رہے ہیں سیلاب آ گیا ہے سیاست نہ کریں اور دوسری طرف جن ڈونرز نے پی ٹی آئی کو 10ہزار روپے بھی فنڈ کیا ہے ان کو ایف آئی اے کے نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کی خواہش مچل رہی ہے، اس تحریک کا حتمی مرحلہ ہے اب انتخاب یا انقلاب۔