راولپنڈی اور لاہور کے درمیان دو نئی ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان


اسلام آباد(صباح نیوز)راولپنڈی اور لاہور کے درمیان دو نئی ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق راولپنڈی اور لاہور کے درمیان 2 نئی ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔  پہلی ٹرین کل 5 ستمبر کو بیک وقت لاہور اور راولپنڈی سے شام ساڑھے 7 بجے چلے گی۔

شیڈول کے مطابق دوسری ٹرین  منگل  6ستمبر سے صبح 5 بجے بیک وقت لاہور اور راولپنڈی چلا کرے گی۔

دونوں ٹرینوں کے سفر کا دورانیہ 4 گھنٹے 10 منٹ مقرر کیا گیا اور دونوں ٹرینیں جہلم، لالہ موسیٰ اور گوجرانوالہ میں بھی سٹاپ کریں گی۔