عمران خان کا بہاولپور کے کامیاب جلسے پر عوام سے اظہار تشکر


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے  بہاولپور کے کامیاب جلسے پر عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ  بیان میں سابق وزیراعظم نے بہاولپور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ بہاولپور میں حقیقی آزادی جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا، گرمی کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کو مسائل کی سمجھ آرہی ہے۔