افسوس کہ عمران خان کی ڈکشنری میں انسانیت کا کوئی لفظ نہیں،شازیہ عطا مری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ افسوس کہ عمران خان کی ڈکشنری میں انسانیت کا کوئی لفظ نہیں ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے درست کہا ہے کہ عمران پہلے انسان بنیں پھر سیاستدان۔ عوام مشکلات کے شکار ہیں جبکہ عمران خان محفل موسیقی کر رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار شازیہ مری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب غریبوں عوام کی خوشیاں اور خوشحالی بہا کر لے گیا ہے ۔ تین کروڑ سے زیادہ پاکستانی بارش اور سیلاب سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بارش اور سیلاب کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے کا چندہ اکٹھا کیا۔ اقوام متحدہ اور امریکہ سے وفود پاکستان آ رہے ہیں۔