بغاوت پراکسانے کامقدمہ، شہباز گل کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع


اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دی گئی درخواست میں ایس ایچ او کوہسار،سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا۔

درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف سٹاف افسر ہے، 17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا۔ اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔