کشمیر فٹ بال لیگ کا فائنل میچ لیاقت بادشاہ ،شوکت شہید سٹرائیکر کے درمیان کھیلا جائے گا


مظفرآباد(صباح نیوز)کشمیر فٹ بال لیگ کا فائنل میچ لیاقت بادشاہ اور شوکت شہید سٹرائیکر کے درمیان کھیلا جائے گا ‘ ان خیالات کا اظہار کشمیر فٹ بال لیگ کے چیف آرگنائزر گلفام خان نے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 6 فرنچائزز کو شامل کیا گیا تھا جن میں آزادکشمیر پولیس ‘ مون کریشنز چن پیر لائنز ‘ وازوان کنگ ‘ میرافضال میموریل ‘ شوکت شہید سٹرائیکر ‘ لیاقت بادشاہ شامل ہیں ہم ان تمام فرنچائزز کے آنر صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے تعاون سے اتنا شاندار ایونٹ منعقد کروایا گیا ‘ ان کے ساتھ ساتھ ایس سی او کے سیکٹر کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ کھیلوں کے انعقاد کے لیے تعاون کیا ‘ گلفام خان کا کہنا تھا کہ فٹ بال کے کھیل کے پھلتا پھولتا دیکھ رہا ہوں ‘

کشمیر فٹ بال لیگ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ‘ نئے کھلاڑیوں کے اندر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جو آزادکشمیر کا نام روشن کر سکتے ہیں ‘ گلفام خان نے کہا کہ فائنل میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ‘ کشمیر لیگ کا فائنل میچ کشمیر کی طرح خوبصورت ہو گا ‘ انہوں نے زمید کہا کہ ہم اپنے شائقین فٹ بال کے لیے آل پاکستان اور آل آزادکشمیر جیسا بڑا ایونٹ لانے کے لیے پلان تیار کر رہے ہیں ‘

ہماری خواہش ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح پر اپنی گیم شو کرنے کا موقع ملے اگر آزادکشمیر میں معیاری ایونٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے تو یقینا فٹ بال کا کھیل پرموٹ ہو گا اور ماضی کی طرح دوبارہ مظفر آباد کو منی برازیل کا خطاب حاصل کر سکتا ہے ‘

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعزاز نسیم نے مظفر آباد کے اندر نامور کھلاڑی تیار کیے جن میں مختار احمد راتھر ‘ نیئر شیخ ‘ شکیل مغل ‘ طارق بٹ ‘ جاوید ‘ عامر بھولا ‘ امجد گگو ‘ آصف چوہان ‘ انجم بٹ ‘ سبط الحسن ‘ طارق جگوال ‘ بابا حنیف شیخ ‘ بلال قاری ‘ محبوب احمد طارق ‘ امجد شاہ ‘ ثاقب عباسی شامل ہیں آزادکشمیر کے دارالحکومت میں ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے سابقہ کھلاڑیوں کو میدان میں آ کر اپنے تجربات سے نئے ٹیلنٹ کو مستفید کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔