سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کوبرطانیہ جانے کی اجازت دیدی


کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بیرونِ ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

 سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی درخواست کی سماعت کی۔فریال تالپور کے وکیل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ جعلی اکائونٹس ریفرنس کے باعث فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ فریال تالپور کے تیمار داری کے لیے ایک بار ضمانت جمع کرا کے جانے پر اعتراض نہیں۔

وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے کمنٹس نہ آنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا، عدالت نے25 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر بیمار بیٹی سے ملنے کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دے دی ۔سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کی نقول سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت بھی کی۔