موجودہ صورتحال پر وفاقی وزراء متضاد بیانات دے رہے ہیں،شہباز شریف


لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال پر وفاقی وزراء متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ ایک وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کو 2020میں ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا علم نہیں۔

ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میںشدید افراتفری اور قیادت کا فقدان ہے۔ موجودہ صورتحال سے حکومتی مشینری بالکل لا علم ہے ، یہ عمران خان کا پاکستان کو چلانے کا طریقہ ہے۔