اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کیس میں جواب دوبارہ جمع کروانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ اصل میں توہین کی سزا جج زیبا صاحبہ کو ہونی چاہیے جنھوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی۔ مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ پر دہرہ نظام انصاف کا ہیش ٹیگ بھی لکھا۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو نہ ہو نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونیوالی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئیں۔ ترازو سیدھا نہیں ہو سکا۔