فوادچوہدری کی نواز شریف سے خواجہ آصف کی ٹوئٹس پرپابندی لگانے کی درخواست


اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نواز شریف سے لیگی رہنما خواجہ آصف کی ٹوئٹس پر  پابندی لگانے کی درخواست کردی۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر خواجہ آصف کی ویڈیو ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے نوازشریف کو مخاطب کیا اور کہا کہ ڈیئر نواز شریف، برائے مہربانی کچھ وجوہات کی بنا پر رات 9  بجے کے بعد خواجہ آصف کی ٹوئٹس پر پابندی لگائیں۔

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق لطیفے کا سکرین گریب ٹوئٹ کیا جس میں لکھا ہے کہ میمن تھا ہمارے تو پیچھے ہی پڑ گیا تھا، مشکل سے پیسے دیکر جان چھڑ وائی ہے، آئی ایم ایف بورڈ۔ وزیر دفاع نے ایک مزاحیہ ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے مفتاح اسماعیل کو سپر مین سے تشبیہ دی۔