پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اس حکومت نے اٹھایا ہے، عائشہ غوث پاشا


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اس حکومت نے اٹھایا ہے، پاکستانی سمجھدار ہیں وہ جانتے ہیں کہ کون ملک کے مفاد میں کام کر رہا ہے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشانے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ کرنا ہوتی تو آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کے لیے مشکل فیصلے نہ لیتے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تعاون شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بڑی مشکل کا سامنا ہے پوری قوم کے تعاون کی ضرورت ہے۔