سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے ) کی سپریم کونسل کا اجلاس بدھ کو ہوگا


اسلام آباد (صبا ح نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کی سپریم کونسل کا اجلاس 31اگست بروز بدھ صبح دس بجے مرکزی یونین آفس چیئرمین کمپلیکس سیکٹر G-7/4میں منعقد ہوگا جس میں مزدوریونین کے مرکزی عہدیداران ،سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور سی ڈی اے ملازمین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے،

اجلاس میں ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،ان کی پروموشنز،ملازمین کے بچوں کی بھرتی ،مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ،ڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سمیت تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔