عوام کی مدد مقدس فریضہ، اپنی صلاحیتوں کے مطابق قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، آرمی چیف


راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاسیلاب سے متاثرہ علاقوں خیر پور اور قمبرشہداد کوٹ کا دورہ ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیر پور اور قمبرشہداد کوٹ کا دورہ کیا،

آرمی چیف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی، جبکہ سیلاب متاثرین سے ان کے کیمپوں میں جا کر بات چیت کی۔ میڈیکل اورریلیف کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔

سیلاب متاثرین نے مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔ متاثرین نے مسائل سننے اورحل کیلیے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے داد رسی اورہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی مددایک مقدس فریضہ ہے، اپنی صلاحیتوں کے مطابق قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔
#/S