دفعہ 144 کی خلاف وزری، عمران خان اور شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے18 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے اٹھارہ رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمہ بیس اگست کی ریلی کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے ۔ مراد سعید ۔ فیصل جاوید ۔ اسد عمر ۔ فواد چوہدری ۔ فیاض چوہان ،فردوس شمیم سمیت دیگر رہنماؤں کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد پولیس نے بیس اگست کی پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ مقدمہ زیر دفعہ ایک سو اٹھاسی ۔ ایک سو چھیاسی ۔ پانچ سو چھ ۔ تین سو اکتالیس ۔ ایک سو نوے اور ایملی فائر ایکٹ کی دفعات دو اور تین کے تحت درج کیا گیا ۔

جس میں مراد سعید ۔ فیصل جاوید ۔ شیخ رشید ۔ اسد عمر ۔ راجہ خرم ۔ فیصل واوڈا ۔ علی نواز ۔ شہزاد وسیم ۔ صداقت عباسی ۔ شبلی فراز ۔ فواد چوہدری ۔ سیف نیازی ۔ شہریار آفریدی ۔ فیاض چوہان ۔ فردوس نقوی ۔ اسد قیصر ۔ ظہیر کھوکھر اور غلام سرور کو نامزد کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سڑکیں اور کاروبار بند ہو گئے ۔ نعرے بازی اور لواڈ اسپیکر کا استعمال کیا گیا ۔