ٹیکس ایمنسٹی کیلئے قومی اسمبلی سے منظوری لازمی قرار


اسلام آباد(صباح نیوز)آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے تحت ٹیکس ایمنسٹی کیلئے قومی اسمبلی سے منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔ٹیکس ایمنسٹی اسکیم، ٹیکس چھوٹ قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی۔

لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی)کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم، ٹیکس چھوٹ کیلئے ایس آر او جاری کرنے پر پابندی ہوگی، کسی شعبے کو ٹیکس رعایت کیلئے قومی اسمبلی سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔ایل او آئی میں کہا گیا ہے کہ کنسٹرکشن سیکٹر،

خفیہ اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی قومی اسمبلی سے منظور ہوگی۔سیلز ٹیکس میں باہمی ہم آہنگی کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، صوبوں کے ساتھ سیلز ٹیکس میں باہمی ہم آہنگی کیلئے عالمی بینک کا تعاون حاصل ہوگا۔ایل او آئی کی شرائط پر عملدر آمد کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی۔