ملک کامستقبل انسانی وسائل کی ترقی سے منسلک ہے:وزیراعظم


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل انسانی وسائل کی ترقی سے منسلک ہے جس میں تعلیم، صحت اور انصاف پر توجہ مرکوز کی گئی ہو۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اس راستے سے ہٹانے والی کوئی بھی چیز عوام دشمن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام اصلاحات کو چاہے ان پر کتنا بھی وقت لگے اور وہ کتنی بھی تکلیف دہ ہوں صرف اسی نکتے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ میدان ہے جہاں سیاست میں مقابلہ ہونا چاہئے۔