خداوندا
یہ سب بے آسرا بُوڑھے، جواں،بچے
ترا کنبہ
کہاں ٹھہرے، کہاں جائے
مسیحا؛ چاہئے مالک
جو کشتی پہ سوار آئے
جگر گوشوں کو اپنی گود لے
اور امْن کی بستی اُتار آئے
تھکی آنکھوں میں نیند اُترے،
دلوں کو پھر قرار آئے
تُو اے مالک
کرم فرما
رضاکارانِ الخدمت کو
اپنی خاص رحمت سے
مسیحائی عطا کر دے