خان صاحب! کیا بتا سکیں گے کہ آپ کے دور میں مجھے آدھی رات کو کس کے حکم پر گرفتار کرکے قصوری چکی میں ڈالاگیا،عرفان صدیقی کا سوال


 اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کے پی ٹی آئی مطالبہ پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے سوال کیا ہے کہ خان صاحب!  کیا بتا سکیں گے کہ آپ کے دور میں مجھے آدھی رات کو کس کے حکم پر گرفتار کیا گیا؟

اپنے ٹویٹ میں عرفان صدیقی نے یہ بھی سوال کیا کہ کس نے میری بیوی اور بیٹی کو زخمی کیا؟ کس نے ہتھکڑی لگا ئی؟ کیسے چودہ روز کا ریمانڈ دے کر قصوری چکی میں ڈالاگیا؟آپ کے علاوہ کسی اور نے کیا ہے تو کیا اس کا محاسبہ ہوا؟ کیا کوئی تحقیق ہوئی؟