کراچی میں دھند کا راج کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں شدید دھند چھائی رہی جس کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ائیرپورٹ اور اطراف میں صبح سویرے ہونے والی شدید دھند کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

سول ایوی ایشن فلائٹ انکوئری کے مطابق کراچی سے صبح 7 بجے اسلام آباد کی پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ لاہور جانے والی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔دھند کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی پرواز کو دوپہر ایک بجے شیڈول کر دیا گیا ۔

فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پرواز بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جب کہ کراچی سے استنبول جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دھند کم ہوتے ہی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کو ری شیڈول کر دیا جائے گا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند کے سبب حد نگاہ شدید متاثر رہی،جس سے گاڑی ور موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والوں کا شدید دشواری کا سامنا رہا۔ سپرہائی وے، اورنگی ٹاون، ناردن بائی پاس ، سپرہائی وے لنک روڈ کے اطراف کے علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی اور حد نگاہ 100 میٹر رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔