مقبوضہ کشمیرمیں کورونا کے مثبت کیس بدستور 170سے زیادہ،2اموات،


سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے2افراد فوت ہوگئے ۔ متوفین می مجموعی تعداد 4466تک پہنچ گئی ہے۔ 24گھنٹوں میں  50ہزر 846ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 174افراد کی  رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 35ہزار 881تک پہنچ گئی ہے۔  وائرس سے مزید 174افراد متاثر ہوئے جن میں  جموں میں 25اور کشمیر سے 149افراد شامل ہیں۔کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 149افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔  149افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 58، بارہمولہ میں43، بڈگام میں18، پلوامہ میں0، کپوارہ میں11، اننت ناگ میں 3، بانڈی پورہ میں8، گاندربل میں 7، کولگام میں0جبکہ شوپیان میںایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔  مجموعی تعداد 2لاکھ 11ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 11ہزار17 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں ایک شخص فوت ہوگیا جو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے تھا۔

متوفین کی مجموعی تعداد 2282ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر7اضلاع میں25افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے25افراد میں5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 20افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے25افراد میں  جموں میں11، ادھمپور میں 1، راجوری میں 5، ڈودڈہ میں2، پونچھ میں1 اور ریاسی میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔  جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار893تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں دوسرے دن بھی ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔  جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2184تک پہنچ گئی