یومِ آزادی پر سیاست پر ریاست کو فوقیت دیں، شجاعت حسین


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ 14 اگست کا تقاضا ہے کہ ہم انا اور تکبر چھوڑ کر سیاست پر ریاست کو فوقیت دیں۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک کی معیشت اسی وقت درست ہو گی جب ہم ثابت قدم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے فوج کا بہت بڑا کردار ہے، ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سے گریز کریں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اہل سیاست، اہل صحافت سمیت پوری قوم کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لوگوں سے ہوشیار رہنیکی ضرورت ہے جو ذاتی فائدہ اٹھانے کے لیے منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں، بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے۔