انسداد پولیو،نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 2022-23 منظور


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کے اجلاس میں نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان  2022 -23 کی منظوری دے دی،

وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے میں مدد کے لیے عالمی اداروں ڈبلیو ایچ او، یونیسف، بل گیٹس فاونڈیشن اور دیگر سے اظہار تشکر کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا،

ٹاسک فورس نے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان  2022 -23کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے صوبائی صحت کے محکموں کے کردار کو سراہا، انہوں نے عالمی اداروں ڈبلیو ایچ او، یونیسف، بل گیٹس فاونڈیشن اور دیگر سے اظہار تشکر بھی کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، صوبے مثبت نتائج کے لیے روابط کو مزید مضبوط بنا ئیں۔

یاد رہے کہ رواں برس ملک میں اب تک صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جو بلوچستان میں سامنے آیا، اس کے برعکس سال 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔