ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی وفد کے ہمراہ دورۂ کراچی کے موقع پر معروف دینی مدارس کے علما کرام سے ملاقاتیں


 کراچی (صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے وفد کے ہمراہ دورۂ کراچی کے موقع پر معروف دینی مدارس کے علماء کرام سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میںحرمت سود پر شرعی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر علمائے کرام سے صلاح مشورے کیے اور آئندہ کے لائح عمل پر غوروخوض کیا گیا۔ وفد میں امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ، ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلما مولانا مفتی عبدالوحید ،امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد اورمولانا نسیم خان بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی سربراہی میں وفد نے مہتم جامعہ نعیمیہ کراچی مفتی منیب الرحمن، مہتمم جامعہ بنوری ٹائون مولانا محمد سلیمان بنوری، جامعہ صفہ کراچی مفتی محمد زبیر اور مہتمم جامعہ ستاریہ کراچی مولانا محمد سلفی سے ملاقاتیں کیں۔علما کرام نے فرید احمد پراچہ کی کوششوں کو سراہا اور بھر تعاون کا یقین دلایا۔