مریم نواز کی سالگرہ، لیگی کارکنان کی مبارکبادیں


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 48ویں سالگرہ منائی گئی۔

ٹوئٹر پر نون لیگ کی ایم پی ایز اور کارکنان بڑی تعداد میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد یں دیں۔مریم نواز 28اکتوبر 1973میں پیدا ہوئیں، 2013میں انہوں نے اپنے والد میاں نواز شریف اور بعد ازاں ضمنی انتخابات میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی انتخابی مہم بھی چلائی۔

مریم نواز25جولائی  2018کو ہونے والے الیکشن میں 127اور پی پی 173سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدوار تھیں تاہم عدالت سے نااہل ہونے کے بعد وہ الیکشن نہیں لڑسکیں۔

مریم نواز چیئر پرسن آف شریف ٹرسٹ، شریف میڈیکل سٹی اور شریف ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے عہدوں پر بھی فائز رہیں۔مریم نواز 1992 میں کیپٹن (ر)صفدر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ٹوئٹر پر لیگی کارکنان اپنی لیڈر کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور اسی مناسبت سے مختلف ٹرینڈز بھی پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست رہے۔

لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں ایک دلیر، بہادر، عاجز اور انتہائی شفیق لیڈر مریم نواز کی کارکن ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ مریم نواز کی رہنمائی میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔میری طرف سے میری لیڈر اور مستقبل کی وزیراعظم کو بہت بہت زیادہ سالگرہ مبارک۔ اللہ آپکو زندگی کے ہر قدم پر کامیاب کرے۔