اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی)کی سابق ڈائریکٹر نیوزرفعت نذیرانتقال کرگئیں۔
پی ٹی وی میں ڈائریکٹر نیوز کے عہدے پر فرائض سرانجام دینے والی سابق ڈی این رفعت نذیر ہم میں نہیں رہیں،رفعت نذیر پی ٹی وی کے انگریزی چینل کی بھی ہیڈ رہی ہیں جبکہ وہ اہم حکومتی شخصیات کے متعددبیرون ملک دوروں میں بھی شامل رہی ہیں ،انھوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں سرکاری دورے کرنے والی اعلیٰ حکومتی شخصیات کیساتھ متعدد دورے کیے۔ رفعت نذیر جب کو پی ٹی وی مین رہیں اپنے فرائض کو ہمیشہ احسن طریقے اور ذمہ دارانہ صحافت کے طور پر ادا کیئے ہیں۔ ان کے شوہر نذیرتبسم بھی پی ٹی وی میں اعلیٰ عہدے پرفائز رہے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور ایم ڈی پی ڈی وی مبشر توقیر ،دیگراعلیٰ حکام اور عملے نے رفعت نذیر کے انتقال پر گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔رفعت نزیر گزشتہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ،امریکا سے علاج بھی کروایا جس کے بعد ان کی طبعی ت کافی بہتر تھی تاہم کچھ عرصہ پہلے ان کی حالت دوبارہ خراب ہوگئی تھی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔