برمنگھم (صباح نیوز)برطانوی ممبر پارلیمنٹ اور چیئرپرسن آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی فار کشمیرڈیبی ابراہم نے سرینگر میں انسانی حقوق کے رضا کار خرم پرویز کی بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ماورائے عدالت قتل عام پر تنقید کرنے کی پاداش میں گرفتاری افسوسناک اور قابل مذمت ہے،بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر ہر کوئی بات کرسکتاہے
ان خیالات کااظہارانھوں نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ نے اپنے ٹویٹ میں کیا،اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاکہ ڈیبی ابراہم نے کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے جس پر اہل کشمیران کاشکریہ ادا کرتے ہیں
انھوں نے کہاکہ برطانیہ میں لاکھوں تاریکین وطن اپنے اپنے علاقے کے ممبران پارلیمنٹ کو متوجہ کریں کہ وہ کشمیریوںکے قتل عام پر آواز بلند کریں
فہیم کیانی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی دھجیاں آڑائی جارہی ہیں،خود حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والے رضا کار بھی محفوظ نہیں ہیں،اس سے اندازلگانا مشکل نہیں ہے کہ عام کشمیریوں کے ساتھ کیسا سلوک کیاجارہاہے۔کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں۔یہ کشمیریوں کا بنیادی اورپیدائشی حق ہے۔