عمران خان کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا


راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائش گاہ پہنچے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے  شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد اور ان کے دیگر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے لیے بلندی درجات  کی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔