آصف زرداری صحت یاب ،کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا


دبئی (صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری صحت یاب ہوگئے ،ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

بختاور بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ دس دن کا قرنطینہ مکمل ہونے پر آصف زرداری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ۔انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغامات اور دعائوں کے لیے شکریہ۔