کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کی نومنتخب مجلس شوری برائے سال 2022تا2024 کا اعلان کردیا گیا ہے،صوبائی نائب قیم وناظم انتخاب محمد مسلم کے مطابق ارکان جماعت نے ضلع وسطی کراچی سے حافظ نعیم الرحمان،وجیہ الحسن،اویس یاسین،ضلع شرقی سے سید شاہدہاشمی،ڈاکٹرفواداحمد،ڈاکٹر اسامہ رضی ضلع غربی،
ضلع جنوبی سے مدثرانصاری ،سید عبدالرشید ،سفیان دلاور،علی حسین ،ضلع غربی سے مولانا مدثر حسین انصاری،ضلع گلبرگ وسطی سے فاروق نعمت اللہ،کامران سراج،نصرت اللہ ضلع گلبرگ وسطی،ضلع وسطی شمالی سے محمد یوسف،عرفان احمد، ضلع کورنگی سے مرزا فرحان بیگ،عبدالجمیل خان ، ضلع ملیر سے محمد اسلام،ضلع ائرپورٹ سے توفیق الدین صدیقی،محمد فرحان،محمد اشرف ،ضلع قائدین سے سیف الدین ایڈوکیٹ ، ضلع کیماڑی سے مولانا فضل احد،حمید اللہ خان،
ضلع حیدرآباد سے عقیل احمد خان،عبدالوحید قریشی، ضلع دادو اور جامشورو سے مولانا واحد بخش ببر ،ضلع لاڑکانہ اورشہداد کوٹ سے قاری ابو زبیر جکھرو ۔ضلع مٹیاری،ٹنڈومحمد خان اور ٹنڈوالہیار سے فقیر محمد لاکھو،دیدار حسین بہرانی ، ضلع جیکب آباد سے دیدار لاشاری،ضلع کشمور سے،مولانا سلیم اللہ خلجی،حاجی بلیدی،
ضلع شکارپور سے عبدالرحمن منگریو،ضلع بدین اور ٹھٹہ سے سیدداد شاہ، ضلع نواب شاہ اور سانگھڑ سے سرور احمد قریشی، ضلع سانگھڑ،نوشہروفیروز اور خیرپور سے محمد شبیر خانزادہ ،ضلع سکھر اور گھوٹکی سے مولانا حزب اللہ جکھرو،تشکیل احمد صدیقی، ضلع جبکہ ضلع میرپورخاص،عمرکوٹ اور تھرپارکر کی نشستوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔