راولپنڈی لاء کالج کے سابق طالب علم جسٹس شاہد محمود عباسی کی وفات پر تعزیتی اجلاس


راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی لاء کالج کے سابق طالب علم جسٹس شاہد محمود عباسی کی وفات پر تعزیتی اجلاس ہوا ،اجلاس میں جسٹس شاہد محمود عباسی کوشعبہ قانون میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکی اچانک موت پر اظہار افسوس کیا گیا۔

تعزیتی اجلاس سے راولپنڈی لاء کالج کے چیف ایگزیکٹو راحت مسعود قدوسی، پرنسپل سردار غضنفر خان ، پرنسپل  نثار بیگ اور اساتذہ کرام نے خطاب کیا ۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس شاہد کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں پُر نہیں ہوسکے گا۔