ہرپاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرے،صدرالخدمت فاؤنڈیشن عبد الشکور کی اپیل


لاہور (صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا ہے کہ میری پا کستان اور بیرون ملک مقیم اپنے ان بہن ، بھائیوں سے جنہیں اللہ تعالیٰ نے امن اور خوشحالی دے رکھی ہے سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ فوری طورپر پاکستان میں شدید بارشوں اورسیلاب سے آفت زدہ علاقوں کے بچوں، بوڑھوں اورعورتوں کی مدد کو پہنچیں۔ کراچی، سانگھڑ، جنوبی پنجاب، چترال اور گلگت میں سینکڑوں لوگ پانی میں بہہ کر فوت ہو چکے ہیں۔ ہزاروں مکانات ملبہ کا ڈھیر بن چکے ہیں، لاکھوں جانور اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہزاروں رضاکار اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے مصیبت میں گھرے ان خاندانوں کو پانیوں سے نکال کر محفوظ پناہ گاہوں میں ان کے کھانے پینے اور علاج کا بندوبست کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار محمد عبدالشکور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔محمد عبدلشکور  نے کہا  کہ میںایک بہت نازک مرحلہ پر پاکستانی عوام سے مخاطب ہوں،پورا پاکستان سیلابی پانیوں میں ڈوب رہا ہے، بلوچستان کی آبادیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

محمد عبدالشکور نے کہا کہ کراچی، سانگھڑ، جنوبی پنجاب، چترال اور گلگت میں سینکڑوں لوگ پانی میں بہہ کر فوت ہو چکے ہیں۔ ہزاروں مکانات ملبہ کا ڈھیر بن چکے ہیں، لاکھوں جانور اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دکھ برداشت کرنا توایک طرف تصویروں میں دیکھنا بھی ممکن نہیں، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہزاروں رضاکار اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے مصیبت میں گھرے ان خاندانوں کو پانیوں سے نکال کر محفوظ پناہ گاہوں میں ان کے کھانے پینے اور علاج کا بندوبست کررہے ہیں۔

محمد عبدالشکور نے کہا کہ میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم اپنے ان بہن ، بھائیوں سے جنہیں اللہ تعالیٰ نے امن اور خوشحالی دے رکھی ہے سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوری طورپر آفت زدہ علاقوں کے بچوں، بوڑھوں اورعورتوں کی مدد کو پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ یادرکھیئے جس نے کسی ایک جان کو بچایا گویااس نے ساری انسانیت کو بچالیا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے ہمت عطا فرمائے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے فوری ضرورت کی اشیاء میں ایک ترپال خرید کردینے کی قیمت 2500روپے، خشک راشن5000روپے، پکاپکایا کھانا10ہزاروپے اورمیڈیکل کیمپ قائم کرنے کا خرچہ50ہزار روپے ہے۔