لاہور (صباح نیوز)پنجاب کے 8اضلاع میں رینجرز تعینات کردی گئی ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعرات کی صبح بتایا کہ صوبے کی8 اضلاع میں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ۔
پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز کے دستے 60 روز کے لیے تعینات کئے گئے ۔محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، چکوال، گجرات اور فیصل آباد میں دستے تعینات رہیں گے۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجاب میں رینجرز بلانے کا اعلان کیا تھا۔