جماعت اسلامی حلقہ خواتین پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان کا خواتین رہنماؤں کے ہمراہ پی پی 7کہوٹہ کا دورہ


اسلام آباد ( صباح نیوز) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان نے ناظمہ جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نزہت ناطق اور دیگر خواتین رہنماؤں طیبہ کیانی،رخسانہ غضنفر،کوثر پروین کے ہمراہ پی پی 7کہوٹہ کا دورہ کیااور حلقہ میں حالیہ الیکشن میں جماعت اسلامی خواتین کی کار کر دگی کا جائزہ لیا،

انھوں نے کارکنان کو ووٹر سازی اور سیاسی میدان میں کام کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ہدایات دی اور کہاخواتین ایک نئے عزم، حوصلے اور حکمت عملی کے تحت اپنے کام کو جاری رکھیں ،ثمینہ احسان نے کہا کہ عبادات کے ساتھ ساتھ ملک میں اسلامی نظام کی جدو جہد ہی ہمارااصل مقصد ہے اور اللہ کے دین کی سر بلندی کے لیے کی جانے والی جدو جہد کرنے والے اللہ کے ہاں کامیاب ٹھہرتے ہیں۔