پنجاب حکومت نے رینجرز کے اختیارات ،کارروائی کا طریقہ کار طے کردیا


لاہور(صباح نیوز) پنجاب حکومت نے کالعدم مذہبی تنظیم کی ریلی کو روکنے کے لئے رینجرز کے اختیارات اور کارروائی کا طریقہ کار طے کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے کالعدم مذہبی تنظیم کی ریلی کو روکنے کے لئے رینجرز کے اختیارات اور کارروائی کا طریقہ کار طے کردیا ہے۔ جس کے تحت پولیس اوررینجرز کے پاس انسداد دہشت گردی کے اختیارات ہوں گے، پولیس کو رینجرز کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا، رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے اجازت ہوگی، حملے کی صورت میں مقامی کمانڈر اسلحہ استعمال کی اجازت دے سکتا ہے۔

گزشتہ روز حکومت نے کالعدم تنظیم سے عسکریت پسند تنظیم کی طرح نمٹنے کا فیصلہ کیا تھا اور پنجاب بھر میں دو ماہ کے لیے رینجرز بھی تعینات کردی تھی۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا۔