پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، سپاہی شہید


راولپنڈی (صباح نیوز) پاک ایران سرحد کے ساتھ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جلیل خان شہید ہو گئے شہید ہونے والے سپاہی جلیل خان ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی تھے پاک فوج بلوچستان کی ترقی امن و استحکام کو متاثر نہیں ہونے دے گی پاک فوج دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔