پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تجارت کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے ، عارف علوی


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی کاروباری ادارے پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں ،زراعت، آئی ٹی ، ٹیلی کمیونیکیشن، توانائی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں

صدر عارف علوی کو جاپان ، ناروے ، پولینڈ اور کمبوڈیا کے نامزد سفرا نے تقریب میں اسناد پیش کیں

صدر مملکت نے نامزد سفرا کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے کہ سفرا سیاسی، تجارتی، سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ،صدر مملکت نے افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے ، عارف علوی نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ تجارت کو اس کی مکمل صلاحیت تک لے جانے کی ضرورت ہے، نامزد سفرا اپنے ممالک کے کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کیلئے پاکستان جیسی پر کشش منزل کی جانب راغب کریں ،صدر مملکت نے سفرا کو پاکستان کی کورونا کے خلاف اسمارٹ لاک ڈائون کی کامیاب حکمت عملی کے بارے آگاہ کیا۔