نوشہرہ (صباح نیوز)کینٹ بورڈنوشہرہ کی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مہم تیز کردی د کاندار فوری اور رضا کارانہ طور پر از خود تجاوزات ختم کریں بصورت دیگر ایسے تمام دوکانداروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف عوام کو بلکہ سینٹری سٹاف کو بھی صفائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، فٹ پاتھ عوام کے آمد و رفت کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن بعض د کانداروں اور ریڑھی بانوں فٹ پاتھ پر بھی ناجائز قبضہ جما لیا ہے ، بار بار انتباہ کے باوجود بھی تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا گیا اس ایسے تمام عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کیاجارہا ہے
تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹیو آفیسر کینٹ بورڈ نوشہرہ ذوفشاں منظور کی خصوصی ہدایت پر انسداد تجاوزات ٹیم کے انچارج عتیق الزمان نے اپنے دیگر سٹاف کے ہمراہ کیولری روڈ ، عزیز بھٹی روڈ ، مین بازار ، خوشحال کالونی روڈ اور لعل کرتی سمیت نوشہرہ کینٹ کے دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جا رہا ہے فٹ پاتھوں پر پڑا ہواتجاوزات سمیت سڑکوں کے کنارے کھڑی ہاتھ ریڑھیوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن دن کے علاوہ شام کے اوقات میں بھی جاری رہے گا کیونکہ خواتین ، بچوں ، بوڑھوں کو نوشہرہ کینٹ کے بازاروں میں اسی تجاوزات کی وجہ سے آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،