لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بطورکورکمانڈرپشاور ذمہ داریاں سنبھال لیں


پشاور(صباح نیوز)لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بطورکورکمانڈرپشاور اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق کمانڈ تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں منعقد ہوئی۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان نئے کور کمانڈر پشاور کے حوالے کی۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بطورڈی جی آئی ایس آئی اپنی ذمہ داریاں مکمل کر کے 19نومبر کو عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے اور20نومبر سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال  لی تھیں ۔