اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ جو اپنی آواز پہچاننے سے معذوری ظاہر کر رہا ہے وہ کل اپنے لکھے فیصلوں سے بھی مکر جائے گا۔
انہوں نے اپنے بیا ن میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے موقع پر نواز شریف کی تقریر کو روکنے کی کوششیں کی گئی، انٹرنیٹ کی تاریں کاٹ کر اور جیمر لگا کر شرکا کو تقریر سننے سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ فسطائی اور شیطانی کوشش عمرانی حکومت کے خوف کی نشانی ہے جو جھوٹ کو سچ سے ہوتا ہے۔