حریت کانفرنس کے رہنماءمحمد یاسین عطائی کی والدہ انتقال کرگئیں ،ماس موومنٹ کے وفد کامحمد یاسین سے اظہار تعزیت


سرینگر(صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءمحمد یاسین عطائی کی والدہ انتقال کرگئیں ، ان کی نماز جنازہ گذشتہ روز اومپورہ بڈگام میں اداءکی گئی ،نماز جنازہ میں حریت رہنماو ں کے علاو ہ دیگرسیاسی، سماجی ،مذہبی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی ، بعد میں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

حریت رہنماءاورجموں و کشمیر موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی کی ہدایت پرماس موومنٹ کے ایک تین رکنی وفد نے بھی محمد یاسین عطائی کے گھر جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

اس موقع پر وفد نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی جبکہ لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا،محمد یاسین کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور گذشتہ روز انتقال کرگئیں

علاوہ ازیں حریت رہنماءشیخ یعقوب نے محمد یاسین عطائی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے دعائے مغفرت کی ہے

حریت رہنماءمحمد یاسین عطائی سے فون پر گفتگو کے دوران شیخ یعقوب نے ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے دعاءکی کہ وہ مرحومہ کے درجات بلندفرمائیں اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اورصبرو جمیل عطاءکرے،