سری نگر:جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے سربراہ نعیم احمد خان نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قیدکے پانچ سال مکمل کر لیے ہیں۔
نعیم احمد خان کو پولیس نے 2017 میں آج ہی کے دن ان کو سرینگر کی رہائش گاہ سے اغوا کرکے عجلت میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل پہنچا یاتھاجہاں وہ گزشتہ پانچ سال سے بند ہیں۔
بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی ائے نے ان کے خلاف کئی جعلی مقدمات بھی بنا رکھے ہیں تاہم پانچ سال گزرجانے کے باوجود این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام عدالتوں میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ نعیم احمد خان بدنام زمانہ جیل میں صبر، استقامت اور عزم کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
نعیم خان نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مختلف جیلوں میں گزارا ہے حالانکہ ان کے خلاف درج تمام بے بنیاد مقدمات کسی بھی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے ہیں۔