کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید3افراد جاں بحق


اسلام آباد (صباح نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید3مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28663تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے322نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22479تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.78فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک7 کروڑ88لاکھ45ہزار170 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران97971افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک4کروڑ90 لاکھ10ہزار906افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1لاکھ20ہزار61افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔

اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی12 کروڑ4لاکھ 48ہزار598خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں2لاکھ 15ہزار19کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ82ہزار195تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ30 ہزار970مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1043تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے236مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ  خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے  نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1279تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد398تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7067تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13773تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان82،آزاد جموں وکشمیر41جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ52ہزار859مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب4 لاکھ22ہزار413،خیبر پختونخوا172509اسلام آباد106233،بلوچستان33004،آزاد جموں وکشمیر33754جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10198تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد107483،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد179604،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ42ہزار479،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4lلاکھ74ہزار243،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33444 ،آزاد کشمیر34536اور گلگت بلتستان میں10406افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12999افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7611، خیبر پختونخوا میں5816، اسلام آباد میں952، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں358 اور آزاد جموں و کشمیر میں741فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔

اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ16 لاکھ82ہزار105ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے37148نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔